تربوز کے بعد اب آم بھی جان لیوا؟ تلنگانہ میں ایک ہی گھر سے دو جنازے اٹھ گئے

Jun 12, 2026 | 09:10:AM
تربوز کے بعد اب آم بھی جان لیوا؟ تلنگانہ میں ایک ہی گھر سے دو جنازے اٹھ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )چند روز قبل آم کھانے سے 17 سالہ لڑکی بھونیشوری کی موت ہونے کی خبر سامنے آئی تھی، تاہم اب متوفیہ کی بہن بھی چل بسی۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد میں آم کھانے سے 10 سالہ لڑکی سندھیا کی موت ہوگئی، اس کو علاج کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق وائجناتھ اور اندومتی کے رشتے دار رینوکا نے ان کے گھر آتے ہوئے راستے سے آم خریدے تھے جو میاں بیوی نے اپنی چار بیٹیوں کے ساتھ کھائے۔

 یہ بھی پڑھیں:تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی  ،نئے نرخ سامنے آگئے

پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ اتوار کی شام اہل خانہ کو الٹیاں ہوئیں تو انہیں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دورانِ علاج بھونیشوری کی موت ہوگئی جبکہ سندھیا کی حالت تشویشناک رہی۔

میاں بیوی اور دو بیٹیاں کی حالت بہتر ہوگئی جبکہ سندھیا آج چل بسی۔ پولیس اس بات کا پتا لگانے میں مصروف ہے کہ آم کھانے سے فیملی کی حالت کیوں خراب ہوئی۔

واضح رہے کہ بھارت میں اس سے قبل تربوز کھانے سے بھی اموات ہو چکی ہیں۔