پاکستان کے زر مبادلہ کے سیال ذخائر میں 167 ملین ڈالر کا اضافہ
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان کے زرمبادلہ کے سیال ذخائر میں گزشتہ ہفتے 167 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی سیال ذخائر کا حجم 11,675.6 ملین ڈالر ہو گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 6 جون 2025 کو 16,875.0 ملین ڈالر تھے، اسی طرح جن میں مرکزی بینک کی تحویل میں زر مبادلہ کے ذخائر 11,675.6 ملین ڈالر ہیں۔
کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرِمبادلہ کے سیال ذخائر 5,199.4 ملین ڈالر ہیں۔
سٹیٹ بینک نے بتایا کہ 6 جون 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 167 ملین ڈالر اضافے سے 11,675.6 ملین ڈالر ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایئرانڈیا کا طیارہ ہاسٹل پر گرنے سے کتنے ڈاکٹر ہلاک ہوئے؟جانیے