ایئرانڈیا کا طیارہ ڈاکٹرز کے ہاسٹل پر گرنے سے3 ڈاکٹرہلاک،45 زخمی بھی ہوئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)طیارہ ایئرپورٹ کے حدود کے باہر ڈاکٹروں کے ایک ہاسٹل پر گرا،3ڈاکٹرزہلاک 45زخمی ہوگئے۔
احمد آباد میں مسافر طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے بعد بہت سے متاثرین کے لواحقین ہسپتالوں کے باہر جمع ہوگئے،سول ہسپتال کے باہر موجود ایک خاتون رمیلا نے بتایا کہ جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت ان کا بیٹا ہاسٹل میں موجود تھا،بیٹے نے طیارے کے گرنے کے بعد ہاسٹل کی دوسری منزل سےچھلانگ لگا دی ۔
عمارت میں آگ بھڑک اٹھی تھی، بیٹے کو چوٹیں آئیں مگر وہ زندہ بچ گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ احمد آباد میں گرکر تباہ، 241 مسافر ہلاک ،ایک زندہ بچ گیا