روپے کی بے قدری جاری، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

Jun 12, 2025 | 18:35:PM
روپے کی بے قدری جاری، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے چوتھے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔

وفاقی بجٹ کے بعد روپے پر دباؤ بڑھ گیا،سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 282.47 روپے سے بڑھ کر 282.67 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 18 پیسے مہنگا ہوکر 284.82 روپے،یورو3.51 روپے مہنگا ہوکر 328.84 روپے، برطانوی پاؤنڈ 2.56 روپے مہنگا ہوکر 387.16 روپے پر پہنچ گیا۔  

اسی طرح یو اے ای درہم 9 پیسے بڑھ کر 77.69  روپے ، سعودی ریال 11 پیسے اضافے سے 75.97 روپے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 26پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:شدید گرمی سے پریشان لوگوں کیلئے خوشخبری کل سے آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی