سابق بنگلہ دیشی وزیر کی برطانیہ میں جائیدادیں ضبط

Jun 12, 2025 | 15:55:PM
سابق بنگلہ دیشی وزیر کی برطانیہ میں جائیدادیں ضبط
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق  بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے وزیر  سیف الزمان چودھری کی برطانیہ میں جائیدادیں ضبط کر لی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیف الزمان چودھری کے خلاف بنگلہ دیش میں منی لانڈرنگ کی تفتیش جاری ہے،رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیاہے  کہ سیف الزمان چودھری کی برطانیہ میں 350 سے زائد جائیدادیں ہیں،سابق بنگلہ دیشی وزیر کا لندن کے مہنگے علاقے ایس ٹی جونز ووڈ میں پرتعیش گھر بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احمد آباد:بھارتی طیارہ گر کر تباہ،53 برطانوی شہریوں سمیت 242 مسافر سوار تھے،ہلاکتوں کا خدشہ

سیف الزمان چوہدری نے برطانیہ میں کاروبار ہونے کا اعتراف کیا تھا۔