گروتھ کو مستحکم کرنے کیلئے500 ارب روپے اضافی ٹیکس جمع کریں گے۔ وزیرخزانہ

Jun 12, 2021 | 13:12:PM
 گروتھ کو مستحکم کرنے کیلئے500 ارب روپے اضافی ٹیکس جمع کریں گے۔ وزیرخزانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال برآمدات بڑھا کر ہمیں ڈالر کمانے ہیں، بڑے سٹورز پر سیلز ٹیکس لگا کر 500 ارب روپے اضافی ٹیکس جمع کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ ہم نے کل گروتھ بجٹ پیش کیا ہے اور ہمارا چیلنج ہے گروتھ کو مستحکم کرنا ہے، آئندہ مالی سال 500 ارب روپے اضافی ٹیکس جمع کریں گے۔ بڑے ریٹیلرز کی 1500 ارب کی سیل ہے، تمام بڑے اسٹورز پر سیلز ٹیکس لگانا ہے، صارفین پکی پرچی لیں گے تو انعام دیں گے، ترکی اور باقی ملکوں میں ایسی کامیاب اسکیمیں آئیں۔ بجلی اور گیس کے بلوں کے ذریعے نان فائلر تک پہنچ جائیں گے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ ملک میں 70 سال سے غریب کو قرضہ نہیں ملا اور تربیت نہیں ملی، 70 سال سے چھوٹے کاشت کار کو کچھ نہیں ملا، کمرشل بینکوں سے چھوٹے فلاحی بینکوں کو قرضے دیں گے، پہلے مرحلے میں 40 لاکھ لوگوں کو روزگار دیں گے اور چھوٹے کاشت کار کو ڈیڑھ لاکھ روپے دیں گے جب کہ بینکوں کو چھوٹے کاشت کار اور غریبوں کی لسٹیں بھی دیں گے، اپنی چھت کے لیے 20 لاکھ روپے تک قرضہ دیں گے اور غریب کسان کو 5 لاکھ روپے تک قرضہ دیں گے۔
 شوکت ترین نے مزید کہا کہ پاکستان فوڈ ڈیفیسٹ ملک بن چکا ہے، ہم جو چیزیں ایکسپورٹ کرتے تھے اب وہ امپورٹ کررہے ہیں، ہم دالیں، گندم اور چینی بھی امپورٹ کررہے ہیں، ہم نے اپنی فصلوں پر توجہ نہیں دی اب اس پر توجہ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اگرمہنگائی،بیروزگاری،غربت تاریخی ہےتو بجٹ کیسےعوامی ہوسکتاہے؟۔بلاول