ایران کا اُردن میں امریکی فوجی اڈے کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر تباہ کرنے کا دعویٰ

Jul 12, 2026 | 09:10:AM
ایران کا اُردن میں امریکی فوجی اڈے کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اُردن میں امریکی فوجی اڈے کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو تباہ کر دیا گیا۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملے کے جواب میں اُردن میں واقع امریکی ایئر بیس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور ایم کیو ڈرون ہینگر کو تباہ کر دیا گیا ۔

امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کے جنوب میں غیر قانونی راستے پر کئی بحری جہازوں کو اشتعال دلایا لیکن ایرانی بحری افواج کے دو ٹوک ردِعمل نے اسے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ریاست بہارمیں مسلمان خاتون کی سرعام تذلیل،ہندوجنونیوں نے برقع کھینچ کرزبردستی سندورلگادیا

امریکی فوج نے اس ناکامی کی تلافی کی کوشش میں جنوبی ساحلوں پر واقع متعدد ساحلی اڈوں اور ٹیلی کمیونی کیشن کے ٹاورز پر فضائی حملے کیے، ایرانی فوج نے جارحیت کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا۔