بھارتی ریاست بہارمیں مسلمان خاتون کی سرعام تذلیل،ہندوجنونیوں نے برقع کھینچ کرزبردستی سندورلگادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)آرایس ایس کے غنڈوں نے مودی کی سرپرستی میں بھارتی مسلمانوں کے لیے شناخت اورعزت کا تحفظ بھی مشکل بنادیا۔
انتہا پسند بی جے پی کی قیادت میں قائم مودی حکومت اقلیتوں پرمظالم کی سرپرستی کرکے اپنا ووٹ بینک مضبوط کررہی ہے۔
دی ہندوستان گزٹ کے مطابق بہارکے ضلع نواڈا کے علاقے کمل پورمیں ہندوانتہا پسندوں نے مسلمان خاتون کونقاب اتارکر سندورلگانے پرمجبورکیا۔
بھارتی جریدہ کے مطابق ہجوم نے مسلم خاتون سے برقع اتروایا، پیشانی پرسندورلگایا اوربجرنگ بلی کے نعرے لگائے، مسلمان خاتون کی طرف سے مخالفت کے باوجود ہجوم ویڈیو بناتا رہا اورکہتا رہا کہ یہ ویڈیو ہرحال میں بنے گی۔
دی ہندوستان گزٹ کے مطابق مسلم خاتون کے وہاں سے اسکوٹرپرنکلنے کی کوشش کے باوجود ہجوم اس کا تعاقب کرتا رہا،اس سے قبل گزشتہ دسمبرمیں بہارکے ہی وزیراعلیٰ نتیش کمارنے ایک تقریب میں مسلمان خاتون ڈاکٹرکا نقاب کھینچا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ کے حکم پر امریکا کا ایران پر تیسرا حملہ، آبنائے ہرمز میں ایرانی اہداف نشانہ بن گئے
انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے ہیومن رائٹس واچ کے مطابق مودی کی انتخابی مہم میں مسلمانوں اوراقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات نے امتیازی سلوک اورتشدد کو ہوا دی۔
انتہا پسندمودی کے زیراثرمسلمانوں اوردیگراقلیتوں کیخلاف بڑھتے تشدد سے نام نہاد بھارتی سیکولرازم کے دعووں کی قلعی کھل چکی ہے۔