تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان،ندی نالوں میں طغیانی اور نقصانات کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے ندی نالوں میں طغیانی اور کمزور انفراسٹرکچر کو نقصانات پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک نےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے تاہم شمال مشر قی، جنو بی پنجاب، شمال مشر قی بلوچستان،کشمیر،بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
اتوار کے روز موسم کی صورتحال حوالے سے موسم کا حال بتانے والوں نے اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے تاہم رات میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ظاہرکیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے تاہم بعداز دوپہرمیں دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ،مردان،صوابی، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر ، اورکزئی، ہنگو ،کرک، بنوں، ٹانک، لکی مروت، کرم ، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
پنجاب صوبہ بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہےتاہم شام راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور،شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر ، میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان، کوٹ ادو اور لیہ میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے،اس دوران شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، ڈی جی خان اور گردونواح میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کاامکان ہےجبکہ سکھر، لاڑکانہ ، جیکب آباد، شکارپور، کشموراور ساحلی علاقوں میں مطلع جز وی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام /رات چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے تا ہم بعداز دوپہر میں بارکھان،سبی، کوہلو ، موسی خیل، ژوب اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
13جولائی ( شام/رات) اور 14جولائی کے دوران:
موسلا دھار/ شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، اسلام آباد،راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب، بلو چستان اورکشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔
شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد،راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے جبکہ آندھی کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا بھی اندیشہ ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی جانب سے عوام الناس کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بیٹوں کا واپس آنا ان کا بنیادی حق ہے : سلمان اکرم راجہ