عمرانی گینگ کے 7ڈاکوؤں نے پنجاب پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیا
کیپشن: ہتھیار ڈالنے والے ڈاکو پولیس کی حراست میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب پولیس راجن پور نے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرلی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کچہ جمال میں طارق کجلہ عمرانی گینگ کے 7ڈاکوؤں نے پنجاب پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیا، سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں میں طارق، ابوبکر، عبد الرحمٰن، ضیا الرحمٰن، حکیم، شفیع اور حنیف شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق سرنڈر کرنے والے ڈاکو پنجاب پولیس کو درجنوں سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔
دو ماہ قبل کچہ جمال میں کامیاب پولیس آپریشن کی بدولت5ڈاکوؤں نے پہلے ہی پنجاب پولیس کے سامنے سرنڈر کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے بہترین حکمت عملی کے ذریعے ڈاکوؤں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے پر راجن پور پولیس کو شاباش دی۔