پروڈکشن ہاؤسزسے فقیروں کی طرح پیسے مانگنے پڑتے ہیں،سیدمحمداحمد

فنکاروں سے رات 1 بجے تک کام لیاجاتاہے،ادائیگی میں5 سے 6 ماہ کی تاخیر عام بات ہے

Jul 12, 2025 | 16:22:PM
پروڈکشن ہاؤسزسے فقیروں کی طرح پیسے مانگنے پڑتے ہیں،سیدمحمداحمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سینئر اداکار سید محمد احمد نے شوبز انڈسٹری میں معاوضوں کی تاخیر سے ادائیگیوں کا انکشاف کردیا۔ 
اداکار محمد احمد نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے پروڈکشن ہاؤسز کے معاوضوں سے متعلق پول کھولتے ہوئے کہاکہ پروڈکشن ہاؤس ہر پراجیکٹ میں کوشش کرتے ہیں کہ اداکار ان سے فقیر کی طرح پیسے مانگے۔
سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ پہلے معاوضوں پر بات کرنا معیوب سمجھا جاتا ہے اب بھی سمجھا جاتا ہے تاہم اب فنکار اس کیخلاف آواز اُٹھانے لگے ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ پروکشن ہاؤسز فنکاروں سے 9 کے بجائے رات 1 بجے تک کام کرواتے ہیں اور فنکاروں کو نہ چاہتے ہوئے بھی کام کرنا پڑتا ہے ،جب بات معاوضوں کی ادائیگی کی آتی ہے تو 5 سے 6 ماہ کی تاخیر عام بات ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حمیرااصغرکے ساتھ فلیٹ کا ایگریمنٹ2019 میں ختم ہوگیا تھا،مالک مکان
انہوں نے کہا کہ کئی مہینوں تک معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر کے بعد بھی اداکاروں کو اپنے حالات بتا کر فقیروں کی طرح ان سے پیسے مانگنے پڑتے ہیں تب جا کر چیک ملتا ہے اور وہ بھی احسان سمجھ کر تھمایا جاتا ہے۔ 
سید محمد احمد نے کہا کہ ہماری انڈسٹری میں اب معاوضوں سے متعلق مسائل سنگین صورتحال اختیار کر گئے ہیں اور اب وقت کی سب سے بڑی ضرورت پیسہ ہے جس کیلئے آواز اُٹھانا ضروری ہوگیا ہے۔