کورونا ویکسین نہ لگوانے پر 62 تاجروں کی دکانیں سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کوئٹہ انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں کورونا ویکسین نا لگوانے والے دکانوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 62 دکانیں سیل کردیں، تاجر برادری کا احتجاج۔
تفصیلات کے مطابق دکانیں سیل کرنے پر تاجر برادری نے احتجاجاً منان چوک میں ٹائر جلا کر سڑک بلا کرکے انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی۔
اے سی کوئٹہ زوہیب صدیقی کے تاجربرادری سے کامیاب مزاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔
زوہیب صدیقی کا کہنا ہے دکانداروں نے ویکسی نیشن کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اگر ویکسین نہیں کرائی گئی تو کارروائی کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں:جج نے گھر بیٹھ کر تنخواہ لینے والے ایم این اے کے بھانجے کیساتھ کیا سلوک کیا۔ ویڈیو وائرل