ماورہ حسین کی بالی میں سیروتفریح، تصاویر وائرل

Jan 12, 2024 | 12:54:PM
 پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین کی بالی میں دوستوں کے ہمراہ چھٹیاں منانے کے دوران لی گئی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل گئیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین کی بالی میں دوستوں کے ہمراہ چھٹیاں منانے کے دوران لی گئی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل گئیں۔

اداکارہ ماورا حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر تصاویرو ویڈیوز شیئر کی ہیں جس میں اداکارہ کو خوشگوار موڈ میں دوستوں کے ہمراہ  انڈونیشیا کے شہرکے خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی تصاویر  اور ویڈیوز کو بہت پسند کیا جا رہا ہے جبکہ مختلف تبصرے جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: برطانوی جریدے میں عمران خان کا خط،وزیراطلاعات نے پول کھول دیا

تصاویر میں اداکارہ کی دوستوں کو بھی ان کے ساتھ چھٹیوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

واضح  رہے کہ ماورا حسین کو ان کی خوبصورتی اور شاندار اداکاری کے سبب ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔ انسٹاگرام پر اداکارہ کے 8.2 ملین فالوورز ہیں۔

اداکاری کے علاوہ ماورا حسین پیشے کے اعتبار سے ایک وکیل بھی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے مقبول ڈراموں ’نوروز‘ اور ’نیم‘ میں اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں۔