برطانوی جریدے میں عمران خان کا خط،وزیراطلاعات نے پول کھول دیا

Jan 12, 2024 | 12:45:PM
برطانوی جریدے میں عمران خان کا خط،وزیراطلاعات نے پول کھول دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانوی جریدے نے عمران خان کی ٹرول بریگیڈ کا کردار ادا کیا،بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ جمائمہ خان کے ساتھ خاندانی تعلقات ہیں ۔

نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے نجی ویب سائٹ سے خصوصی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل سے عمران خان کا  ’گھوسٹ‘ آرٹیکل چھاپنے پر برطانوی جریدے کو نگران حکومت نے ابھی خط نہیں بھیجا مگر خط تیار ہے اور اس کی نوک پلک سنواری جا رہی ہے اور اسے حسب وعدہ ضرور  بھیجیں گے۔

وہ کہتے ہیں کہ سابق چئیرمین پاکستان تحریک انصا ف (پی ٹی آئی )کے خاندانی تعلقات اس ملک کے اندر بھی ہیں اور ملک سے باہر بھی ہیں۔ ان کی سابق اہلیہ کی ایک بہن کی شادی ’دی اکانومسٹ ‘ کے مالکان کے خاندان کے اندر ہوئی ہے‘  ’دی اکانومسٹ ‘ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا تاہم کسی بات کو خارج از امکان نہیں قرار دے سکتے۔

ضرور پڑھیں:جو ہم سے ہوا وہ کسی سے نہیں ہوا،الیکشن نہ لڑ سکا تو سپریم کورٹ جاؤں گا:عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ دنیا کا کوئی بھی بڑا جریدہ یا میڈیا کا ادارہ یہ چاہے گا کہ اس کی غیر جانبداری پر حرف آئے یا دنیا کو ایسا لگے کہ وہ ایک خاص سیاسی جماعت کے ٹرول بریگیڈ کے طور پر کام کر رہا ہے؟

اس سوال پر کہ جیل سے تو ذوالفقار علی بھٹو، یوسف رضا گیلانی اور عالمی رہنماؤں نے کتابیں بھی لکھی ہیں تو کیا جیل سے عمران خان کا مضمون لکھنا غلط تھا تو اس پر مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ جیل مینوئل کے مطابق عمران خان کے سنگین الزامات کی وجہ سے ان کو ایسی اجازت نہیں ہے۔ہماری تنقید یہ ہے کہ مضمون انہوں نے نہیں لکھا ہی نہیں وہ خود بھی مان چکے ہیں کہ انہوں نے ہدایات دی تھیں یا مصنوعی ذہانت استعمال کی گئی ۔

یادرہے سابق وزیر اعظم عمران خان کا برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘میں ایک مضمون چھپا ہے جسے پی ٹی آئی سے متعلقہ ایکس اکاؤنٹس سے خوب وائرل کیا گیا ،پی ٹی آئی نے اسے اپنے حق میں عالمی گواہی کے طور پر پیش کیا ۔