عوام کیلئے خوشخبری۔۔ڈرائیونگ لائسنس فیس کے حوالے سے اہم خبر

Jan 12, 2022 | 14:47:PM
عوام ، خوشخبری، ڈرائیونگ ٹکٹس ، ای پیمنٹ سسٹم ، شہری ،چالان فیس ، جمع
کیپشن: ڈرائیونگ لائسنس فیس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )عوام کےلئے خوشخبری، ڈرائیونگ ٹکٹس کی جگہ ای پیمنٹ سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، شہری چالان فیس کی طرح ڈرائیونگ لائسنس فیس بھی آن لائن جمع کروا سکیں گے۔ 

 سی ٹی اولاہورمنتظر مہدی کا کہنا تھا کہ   اب  شہری چالان فیس کی طرح ڈرائیونگ لائسنس فیس بھی آن لائن جمع کروا سکیں گے۔  شہری اپنے موبائل اکاؤنٹ، جاز کیش ایزی پیسہ سے بھی لائسنس فیس ادا کر سکیں گے۔ سی ٹی او لاہور   کامزید کہنا تھاکہ  ایک ماہ کے اندر اندر آن لائن ای پیمنٹ سسٹم شروع کیا جائے گا جس سے  شہریوں کو لمبی لائنوں سےچھٹکارا مل سکے گا۔ لائسنسنگ کا عمل ایک ہفتے کے اندر اندر شروع کر دی جائے گی، انہوں نے کہاکہ  شہریوں کی سہولت کے پیش نظر لائسنس دفاتر کے اوقات کار بھی بڑھائے جائیں گے، چھٹی کے روز بھی شہریوں کو لائسنس،  لرنر پرمٹ،  ڈوپلیکٹ، رینول کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے پریشان کن خبر ۔۔
  خیال رہے کہ  حکومت کی جانب سے ڈرائیونگ ٹکٹس کی جگہ ای پیمنٹ سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری