ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے پریشان کن خبر ۔۔

Jan 11, 2022 | 13:30:PM
 لاہور ،پوسٹ آفس ، غفلت ،ہزاروں ،ڈرائیونگ لائسنس ،التوا کاشکار،2022، ڈاک ٹکٹس 
کیپشن:  ڈرائیونگ لائسنس (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور پوسٹ آفس کی غفلت کے باعث ہزاروں ڈرائیونگ لائسنس التوا کاشکار ہو گئے،سال 2022کی ڈاک ٹکٹس تاحال جاری نہ ہو سکیں۔

 تفصیلات کے مطابق لرنر اور مستقل ڈرائیونگ لائسنس بنوالے والے شہری ٹریفک سینٹرز اور دفاتر کے چکر لگانے لگے،سٹی ٹریفک پولیس کا عملہ شہریوں سے معذرت کرکے ان کو واپس بھجوانے لگا۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے ڈرائیونگ ٹکٹس ختم کر کے فیس بنک میں جمع کروانے کی سفارش کردی۔

یہ بھی پڑھیں: چکن کی قیمت میں پھر اضافہ۔۔فی کلو کتنے کا ہو گیا؟
 ذرائع  کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی فیس بینک میں جمع کروانے کی منظوری کے بعد ٹکٹس سسٹم کیا جائے گا۔ہرسال نئے سال کی  آمدکے موقع پر شہریوں کو ٹکٹس کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے،لگتا ہے یہ مسئلہ جوں کا توں ہی رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کی لہر کب ختم ہو گی؟۔ ماہرین نے بتا دیا