چکن کی قیمت میں پھر اضافہ۔۔فی کلو کتنے کا ہو گیا؟

Jan 12, 2022 | 09:51:AM
 برائلر مرغی ،گوشت ، ریٹ ، فی کلو اضافہ،فارمی انڈے ،فروخت 
کیپشن: برائلر مرغی ریٹ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)برائلر مرغی کے گوشت کے ریٹ میں 5 روپے فی کلو اضافہ،ریٹ 262 روپے فی کلو ہوگیا،فارمی انڈے 178 روپے درجن فروخت ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کے ریٹ میں 5 روپے فی کلو اضافہ،برائلر مرغی کے گوشت کا ریٹ 257 روپے سے بڑھ کر 262 روپے فی کلو ہوگیا۔اسی طرح زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 173 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 181 روپے فی کلو مقررکردیا گیا۔

دوسری جانب فارمی انڈوں کا ریٹ 178 روپے فی درجن مقرر جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 5 ہزار 220 روپے مقرر کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے پریشان کن خبر ۔۔