واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری

Jan 12, 2022 | 12:39:PM
واٹس ایپ صارفین کے لئے خوشخبری
کیپشن: واٹس ایپ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ کےنئے آپشن میں آپ کو طویل پیغامات سننے کے لیے ایپ کھلی رکھنے یا اس کا انٹرفیس سامنے رکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

 عوامی اصرار پر بہت جلد واٹس ایپ پیغامات کو پس منظر میں سننا ممکن ہوسکے گا۔ اس طرح آپ کا وقت بچے گا کیونکہ پیغامات چلتے رہیں گے اور آپ دیگر دوستوں کے پیغامات اور تصاویر کو دیکھ سکیں گے۔اسطرح واٹس ایپ کے دیگر پیغامات اور تصاویر دیکھتے ہوئے بہت جلد آپ آڈیو پیغامات سن سکیں گے۔ اس طرح واٹس ایپ کے ایک آپشن سے جڑے رہنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

 یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب میں دلہے کی دلہن کیساتھ عجیب حرکت۔۔ دیکھنے والے حیران۔۔ ویڈیو وائرل

یاد رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ نے وائس میسج کی رفتار کنٹرول کرنے اور انہیں بھیجنے سے قبل خود سننے کا آپشن بھی پیش کیا تھا جو بہت مقبول ہوا ہے۔

واٹس ایپ کمپنی کے مطابق لوگوں کی اکثریت نے اس آپشن پر زور دیا تھا۔ 

 یہ بھی پڑھیں: افسوس ناک خبر۔۔گیس سلنڈر دھماکہ۔۔ 8 افراد جھلس گئے

واضح رہے کہ  اس کی سب سے پہلی خبر ایک ویب سائٹ نے دی ہے جو آئے دن سافٹ ویئر اور ایپس کے بی ٹا ورژن ، ٹیسٹ اور دیگر جدید آپشن کا احوال پیش کرتی رہتی ہے۔ اس لیے یہ خبر مصدقہ ہوسکتی ہے۔