افسوس ناک خبر۔۔گیس سلنڈر دھماکہ۔۔ 8 افراد  جھلس گئے

Jan 12, 2022 | 10:55:AM
ملتان روڈ پر گیس سلنڈر دھماکہ تیسرا افرادزخمی
کیپشن: گیس سلنڈر دھماکہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز)  ملتان روڈ پر واقع نجی سوسائٹی کے باہر ہوٹل میں  گیس سلنڈر دھماکے کے باعث آٹھ افراد جھلس گئے، ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملتان روڈپر عمر نامی شخص کے ہوٹل میں رکھے ہوئے سلنڈر سے پہلے گیس لیک ہونا شروع ہوئی بعد ازاں سلنڈر کو آگ لگ گئی اور سلنڈر پھٹ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:دھند کے باعث موٹروے ایم 2 بند

پولیس ذرائع کے مطابق سلنڈر پھٹنے سے آٹھ افراد  شدید زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طور پر طبی امداد دینے کے لئےجناح ہسپتال میں داخل کروا دیا ہے۔

ترجمان ریسکیو اور ڈاکٹروں نےبتایا کہ زخمی ہونیوالے افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برطانوی پاؤنڈ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر