شادی  کی تقریب میں دلہے کی دلہن کیساتھ  عجیب حرکت۔۔ دیکھنے والے حیران۔۔ ویڈیو وائرل

Jan 12, 2022 | 11:35:AM
شادی کی رسم کے موقع پر دلہا کی دلہن کیساتھ عجیب حرکت
کیپشن: دلہا کی عجیب حرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مانیٹرنگ ڈیسک) شادیوں کے موقع پر مضحکہ خیزواقعات کا ہوناتقریباً عام  ہے اور سوشل میڈیا پر متعدد ایسی ویڈیوز موجود ہیں جن میں دولہا، دلہن یا ان کے دوست احباب کی جانب سےیادگار تفریحی پروگرام کا اہتمام کیا جاتا ہے، ایسی ہی ایک  ویڈیو وائرل ہوئی جس میں شادی کی رسم کے دوران دلہے نے دلہن کے ساتھ عجیب حرکت کی۔

سوشل میڈیا کے دور میں صارفین کو معلوماتی،حیران کرنے والی، ٹیکنالوجی اور شادیوں پر ہونے والے واقعات کی متعدد ویڈیوز دیکھنے کو مل رہی ہیں،  شادیوں پر زیادہ تر ویڈیوز بھارت سے ہیں کیونکہ ان کے رسم ورواج دیگر ممالک سے مختلف ہیں جن میں سے کچھ رسومات پاکستان میں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: ہالی وڈ فلمی سیریز سکریم کا فائنل ٹریلر جاری
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی نئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن اور دولہا ایک دوسرے سے کچھ فاصلے پر ہاتھوں ہار لئے کھڑے ہیں۔ وائرل ہونے والی ویڈیو کسی ہوٹل میں بنائی گئی جہاں دیگر لوگ بھی موجود ہیں جواس منظر کو دیکھ رہے ہیں، ایک خاتون دلہن کا نام لیتے کہہ رہی ہے کہ ' جی لے اپنی زندگی' اور ہار لئے دلہے کی طرف بھاگتی ہے اور وہ اس کی جانب، جیسے ہی دلہن قریب آنے پر ہار دلہے کو پہنانے لگتی ہے تو وہ جھک کر آگے نکل جاتا ہے۔

دلہے کی اس حرکت پر دلہن سمیت تمام لوگ ہنسنا شروع کردیتے ہیں اور بعد ازاں وہ واپس آتے اور دلہن اس کو ہار پہناتی ہے اور پھر دولہا بھی اس کو ہار پہناتاہے۔

ویڈیو کے بیک گراؤنڈ پر بالی ووڈ کا گانا' جلیبی بھائی' بھی چل رہا ہے، وہاں موجود لوگوں نے اپنے اپنے موبائل فونز سے اس دلچسپ واقعے کی ویڈیو بھی بنائی۔

یہ بھی پڑھیں: افسوس ناک خبر۔۔گیس سلنڈر دھماکہ۔۔ 8 افراد جھلس گئے