اپوزیشن کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) اپوزیشن نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی سے ملاقات اور مکمل علاج تک دھرنا جاری رہے گا۔
محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے پر پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت دھرنا دے گی۔
تمام ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد پہنچنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔اس کے علاوہ تمام ٹکٹ ہولڈرز کو بھی اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق فیصلہ اپوزیشن اتحاد قائدین کی اسلام آباد میں مشاورت کے دوران ہوا۔ اپوزیشن کے سینیٹرز کو بھی دھرنے میں شرکت کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
کل سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پر امن احتجاجی دھرنا شروع ہوگا۔ ہمارے مطالبات ہم کل دھرنے میں رکھیں گے اور مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔ مطالبات تسلیم کرنے میں خدانخواستہ کچھ غلط ہوا تو زمہ دار حکومت ہوگی۔
— Mehmood Khan Achakzai (@MKAchakzaiPKMAP) February 12, 2026