بنگلادیش میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ کا وقت ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سلیم رضا)بنگلا دیش میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا۔
پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے6بجے شروع ہونے والی پولنگ سہ پہر ساڑھے3بجے اختتام پذیر ہوئی(مقامی وقت کے مطابق صبح 7:30 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 4:30 بجے تک جاری رہی) پولنگ اسٹیشنز کے اندر موجود ووٹر حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل، ووٹوں کی گنتی کچھ دیر بعد شروع ہوگی۔
پارلیمنٹ کی 300 نشستوں میں سے 299 پر براہ راست انتخابات میں جماعت اسلامی اور بی این پی میں سخت مقابلہ،الیکشن میں 50سیاسی جماعتوں کے 2ہزار سےزائد امیدوار میدان میں ہیں،جب کہ 12 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
پولنگ کے دوران عوام سے حالیہ قانون سازی کی حمایت یا مخالفت پر رائے کیلئے ریفرنڈم بھی کیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں:بڑی سیاسی شخصیت جاں بحق
حکومت بنانے کے لیے 300 میں سے 151 نشستوں پر اکثریت حاصل کرنا لازم ہے۔
سابق وزیراعظم خالدہ ضیاکےبیٹےطارق رحمان بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کےامیدوار ہیں جب کہ جماعت اسلامی کی جانب سے شفیق الرحمان وزارت عظمیٰ کے مضبوط امیدوار ہیں۔