سونے کے عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں نرخ، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت آج مستحکم ہے جب کہ چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے5058ڈالر کی سطح پر مستحکم ہے جب کہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 5لاکھ 28ہزار 562روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4لاکھ 53ہزار 156روپے کی سطح پر مستحکم ہیں۔
دریں اثنا مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 90روپے کے اضافے سے 8ہزار 825روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 78روپے کے اضافے سے 7ہزار 566روپے کی سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں:دہشتگردی کیخلاف عالمی سطح پر مربوط اور مؤثر اقدامات اٹھانے کا وقت آگیا:محسن نقوی