عُمان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ حکومت نے اعلان کردیا

Feb 12, 2026 | 08:58:AM
عُمان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ حکومت نے اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سلطنت عُمان نے رواں برس رمضان المبارک کے پہلے روزے کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سلطنت عمان کے ہلال نیمہ (چاند دیکھنے کی کمیشن) نے اعلان کیا ہے کہ شعبان کے 29 ویں روز ماہِ صیام کا چاند نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

عمان کی مرکزی چاند دیکھنے والی کمیٹی ہلال نیمہ نے اعلان کیا کہ 18 فروری کو شعبان کے پورے ہونے کا دن ہوگا،اس طرح یکم رمضان 19 فروری کو ہوگی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ فلکیاتی حسابات اور مشاہدات کی بنیاد پر کیا گیا ہے جن کے مطابق شعبان کے 29 ویں دن منگل کو چاند غروب ہونے سے پہلے پورے عُمان میں نظر نہیں آئے گا، جس کی وجہ سے بصری طور پر ہلال دیکھنا ممکن نہیں ہے۔

اتھارٹی نے وضاحت کی کہ ماہِ ہجری کے آغاز کا تعین شرعی و سائنسی اصولوں کے مطابق کیا گیا ہے جو روایتی اور جدید فلکیات دونوں کو مدنظر رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ترکیہ میں وزیرِ انصاف کی تقرری پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی، اراکین دست و گریباں

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اعلان کا مقصد عوام کو رمضان کے لیے تیار ہونے اور روزے کے آغاز کی تیاریوں اور عبادات کے اہتمام کے لیے بروقت آگاہ کرنا ہے۔