ترکیہ میں وزیرِ انصاف کی تقرری پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی، اراکین دست و گریباں

Feb 12, 2026 | 08:42:AM
ترکیہ میں وزیرِ انصاف کی تقرری پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی، اراکین دست و گریباں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ترکیہ میں  آکن گرلگ کی بطور  وزیرانصاف تقرری کے بعد پارلیمنٹ میں شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔

اپوزیشن جماعتوں نے  آکن گرلگ کی تقرری پر  سخت اعتراض اٹھاتے ہوئے ایوان میں احتجاج کیا اور بعض ارکان دست و گریباں ہوگئے، ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔

اپوزیشن اراکین نے آکن گرلگ کو حلف اٹھانے سے روکنے کی کوشش کی اور مؤقف اختیار کیا کہ ان کی تقرری متنازع ہے۔

یاد رہے کہ آکن گرلگ اس سے قبل بطور چیف پراسیکیوٹر اپوزیشن کے خلاف کریک ڈاؤن کی قیادت کر چکے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی نامزدگی پر سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

حکومتی ارکان نے صدر اردوان کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ آکن گرلگ قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہے ہیں، تاہم اپوزیشن نے اس تقرری کو جمہوری اقدار کے خلاف قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران سے ڈیل پہلی ترجیح، ورنہ انجام سنگین ہوگا:صدر ٹرمپ