انڈونیشیا :فٹ بال میچ کھیلتے آسمانی بجلی گرنے سے کھلاڑی ہلاک

Feb 12, 2024 | 23:25:PM
انڈونیشیا :فٹ بال میچ کھیلتے آسمانی بجلی گرنے سے کھلاڑی ہلاک
کیپشن: میچ کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انڈونیشیا میں فٹ بال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کھلاڑی کی موت ہو گئی، جس سے سٹیڈیم میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھیل کے میدان میں فٹ بال کھلاڑی دوستانہ میچ کھیل رہے تھے جب اچانک گرج چمک ساتھ بارش شروع ہوگئی،مقامی میڈیا کے مطابق میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کھلاڑی کی موت ہو گئی،آسمانی بجلی گرنے سے "ایف ایل او" سوبانگ ٹیم کے 30 سالہ کھلاڑی سپیٹان کی موت ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کی انتخابی نتائج کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا