پی پی 167؛عرفان شفیع کھوکھر کی کامیابی کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

Feb 12, 2024 | 11:31:AM
پی پی 167؛عرفان شفیع کھوکھر کی کامیابی کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اشرف ملک)لاہور ہائیکورٹ  نے پی پی 167 سے عرفان شفیع کھوکھر کی کامیابی کخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف  کے  حمایت یافتہ امیدوار  عمار بشیر نے لیگی رہنما عرفان شفیع کھوکھر کی حلقہ پی پی167 سے کامیابی کو چیلنج کیا تھا ، عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ، جسٹس علی باقر نجفی نےآزاد امیدوارعمار بشیر کی درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت کی۔

واضح رہے کہ عرفان شفیع کھوکھر 23 ہزار 248 ووٹوں کیساتھ کامیاب قرار پائے تھے جبکہ  پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار عمار بشیر 21 ہزار 169 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔

یہ بھی پڑھیں : این اے 126، ملک سیف الملوک کھوکھر کی کامیابی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ