بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف کی فضا پھیل گئی

Feb 12, 2023 | 17:39:PM
فائل فوٹو
کیپشن: بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف کی فضا پھیل گئی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح کے علاقوں میں  زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے سبب شہریوں میں خوف کی فضا پھیل گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:اسمارٹ فون خریدتے ہوئے کن باتوں کا خیال رکھنا چایئے؟

زلزلے کے سبب شہری کلمہ طیبہ پڑھتے گھروں سے نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل سوات  میں بھی زلزلہ آیا تھا ،ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے کے بعدسوشل میڈیا پر پاکستان میں زلزلے سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں تاہم ماہرین نے کسی شدید زلزلے کے خدشات کومسترد کر دیاتھا۔