کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آفیشل نغمہ کون گائے گا؟

Feb 12, 2023 | 12:44:PM
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آفیشل نغمہ کون گائے گا؟
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق ویسٹ انڈین کرکٹر اور گلوکار ڈیوائن براوو المعروف ڈی جے براوو ایک مرتبہ  پھر پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آفیشل گیت گائیں گے۔ 

ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں ڈی جے براوو نے اعلان کیا کہ وہ پی ایس ایل 8 میں ایک مرتبہ پھر فرنچائز کا گانا گائیں گے۔

براوو نے فی الحال گانا ریلیز ہونے کی تاریخ تو نہیں بتائی البتہ انہوں نے یہ ضرور بتایا کہ گانا جلد مداحوں کیلئے پیش کردیا جائے گا۔

اس سے قبل 2019ء میں بھی براوو نے کوئٹہ کیلئے ’وی دی گلیڈی ایٹرز‘ گایا تھا جسے کافی پذیرائی ملی تھی، اس سال سرفراز احمد کی کپتانی میں کوئٹہ نے سیزن جیتا تھا جب کہ براوو بھی چیمپئن ٹیم کا حصہ تھے۔