پولیس کی گاڑی پر  ٹک ٹاک بنانا لڑکی کو مہنگا پڑ گیا

Feb 12, 2022 | 14:28:PM
پنجاب،اوکاڑہ ، دیپالپور ، لڑکی،  پولیس موبائل  ، ٹک ٹاک ویڈیو ،گرفتار
کیپشن:  پولیس موبائل پر لڑکی بیٹھی ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے شہر  دیپالپور میں لڑکی کو  پولیس موبائل  کے اوپر بیٹھ کر  ٹک ٹاک ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا،پولیس کی گاڑی پر سنیک ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں ٹک ٹاکرلڑکی کو گرفتار کرلیا گیا۔

ٹک ٹاک اور سنیک ویڈیو ایپ پر ویڈیو بنانے کا جنون بے قابو ، اوکاڑہ میں لڑکی نےپولیس وین پر بیٹھ کر فحش گانے پر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان لڑکی پولیس موبائل وین کے بونٹ پر بیٹھی تھی جس کے پس منظر میں ایک فحش گانا چل رہا تھا۔ پولیس نے لڑکی کو تو گرفتار کر لیا لیکن پولیس وین کے استعمال کی اجازت دینے والوں کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی۔

 یہ بھی پڑھیں: گینگ ریپ کا شکار بہن کیساتھ بھائی نے ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے