واٹس ایپ میں نئے حیران کن فیچرز کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کردیاگیا۔
میٹا کی زیرملکیت میسجنگ پلیٹ فارم کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں ان فیچرز کا اعلان کیا گیاہے، ان میں سے ایک نیا مسڈ کال میسجز فیچربھی شامل ہے جو روایتی وائس میل کا متبادل ثابت ہوگا۔
اس فیچر کا مقصد دوستوں اور پیاروں سے رابطوں کو آسان بنانا ہے،اس فیچر کے تحت صارفین اس وقت ایک نوٹ ریکارڈ کرسکیں گے جب ان کا دوست یا کانٹیکٹ کالز کو موصول کرنے کے لیے دستیاب نہیں ہوگا،کال کی نوعیت کے مطابق آپ وائس یا ویڈیو نوٹ ریکارڈ کرکے سینڈ کرسکیں گے،کمپنی کے مطابق یہ فیچر وائس میلز کو ماضی کا قصہ بنا دے گا۔
صارفین اب کسی وائس چیٹ کے دوران نئے ری ایکشنز کے ذریعے ری ایکٹ بھی کرسکیں گے اور اس سے چیٹ متاثر نہیں ہوگی۔
واٹس ایپ کی جانب سے وائس کال میں سپیکر کے حوالے سے بھی اپ ڈیٹ کی گئی ہے،اس کے علاوہ کمپنی کی جانب سے میٹا اے آئی سے تصاویر تیار کرانے کے عمل کو بھی بہتر بنانے کا اعلان کیا گیا ہے،اب میٹا اے آئی نئے امیج جنریشن ماڈل کی خصوصیات سے لیس ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی کیٹ کیخلاف طلبا کی درخواستوں پر پی ایم ڈی سی سے جواب طلب
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اب تصاویر کی تیاری کا عمل بہت زیادہ بہتر محسوس ہوگا،صارفین کسی بھی تصویر کو ایک مختصر ویڈیو میں تبدیل کرسکیں گے جس کا انحصار ان کی تحریری ہدایات اور میسجز پر ہوگا۔
واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ایپ میں ایک نئی میڈیا ٹیب کا اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ ڈاکیومنٹس، لنکس اور چیٹس میں موجود میڈیا فائلز کو آسانی سے ڈھونڈا جاسکے۔
واٹس ایپ میں لنک پریویو کو بھی بہتر بنایا گیا ہے،آخری اپ ڈیٹ اسٹیٹس میں نئے اسٹیکرز کا اضافہ ہے،صارفین اب میوزک لیرکس، انٹرا ایکٹیو اسٹیکرز اور سوالات سٹیٹس میں ایڈ کرسکیں گے جن پر ان کے کانٹیکٹس ردعمل ظاہر کرسکیں گے۔