ایم ڈی کیٹ کیخلاف طلبا کی درخواستوں پر پی ایم ڈی سی سے جواب طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے ایم ڈی کیٹ کیخلاف طلبا کی درخواستوں پر پی ایم ڈی سی اور دیگر سے 22 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔
جسٹس عدنان اقبال چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی آئینی بینچ کے روبرو ایم ڈی کیٹ کیخلاف طلبا کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کے وکیل نواز ڈاہری ایڈووکیٹ نے مؤقف پیش کیا کہ 2024 کے طلبہ کو بغیرکسی فارمولے کے میرٹ پر پہلا نمبر دے دیا گیا ہے، ان طلبہ کو 2025 کے طلبہ کے ساتھ سیٹ الاٹ کی گئی ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نواز ڈاہری ایڈووکیٹ نے کہاکہ 400 سے زائد طالبعلموں کو میرٹ سے ہٹ کر سیٹ الاٹ کی گئیں ہیں، میرٹ کی خلاف ورزی سے درخواست گزار طلبہ کا حق مارا جارہا ہے، پی ایم ڈی سی کے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے ای چالان کے قانون میں ترمیم کا اشارہ دیدیا
عدالت نے پی ایم ڈی سی اور دیگر سے 22 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ بسمہ سمیت ایم ڈی کیٹ کے 25 طلبا نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،درخواستوں میں پی ایم ڈی سی، وفاقی وزارت قومی صحت، یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔