بانی پی ٹی آئی پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں: شوکت یوسفزئی 

Dec 12, 2025 | 14:13:PM
بانی پی ٹی آئی پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں: شوکت یوسفزئی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اچھا برا وقت آتا رہتا ہے، موجودہ وقت اچھا نہیں۔

  شوکت یوسفزئی نے کہا کہ کس قانون کے تحت بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں روکی جا رہی ہیں، نواز شریف جب جیل میں تھے تو کیا بلاول بھٹو ان سے ملاقات نہیں کرتے تھے؟ نواز شریف سے مشاورت کے لیے لوگ یہاں سے لندن جایا کرتے تھے۔

 انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، دیگر الزامات بھی ختم ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ای چالان کے قانون میں ترمیم؟بڑااعلان سامنے آگیا

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کو سزا ہوئی تو لوگوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ختم ہوگئی لیکن ایسا نہیں ہوا۔

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، ہماری ہار جیت عوام کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔