جعلی، چھیڑ چھاڑ شدہ نمبر پلیٹس کا استعمال، شہریوں کیلئے اہم خبر

Dec 12, 2025 | 09:58:AM
جعلی، چھیڑ چھاڑ شدہ نمبر پلیٹس کا استعمال، شہریوں کیلئے اہم خبر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے آرٹفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے کلون یا جعلی نمبر پلیٹس کی نشاند ہی کا خودکار سسٹم متعارف کرایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سیف سٹی نے جدید اے آئی سسٹم متعارف کروایا ہے جو جعلی، چھیڑ چھاڑ شدہ اور کلون نمبر پلیٹس کی فوری نشاندہی کرتا ہے، اب جعلی نمبر پلیٹس کا استعمال چھپ نہیں سکتا۔

اگر کوئی شہری گاڑی کی نمبر پلیٹ میں چھیڑ چھاڑ کرے، جعلی نمبر پلیٹ استعمال کرے یا کسی اور کی گاڑی کا کلون نمبر لگائے تو سیف سٹی کے کیمرے اسے فوراً شناخت کرلیں گے۔

 جعلی نمبر پلیٹ کو شناخت کرنے کے بعد سیف سٹی کیمرے الرٹ جنریٹ کردیں گے اور یہ الرٹ ملتے ہی سیف سٹی کا ورچوئل پٹرولنگ آفیسر متعلقہ فیلڈ فورس کو ڈسپیچ کرتا ہے جو موقع پر پہنچ کر فوری کارروائی کریگی۔

حکام نے خبردار کیا کہ ایسے افراد کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، یہ افراد نہ صرف چالان کے مستحق ہونگے بلکہ ان کے خلاف دھوکہ دہی جعلسازی اور غلط دستاویز کے استعمال کے الزامات کے تحت دفعات لگائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:یکم جنوری کو چھٹی کا اعلان

ان دفعات میں 420، 468، 471 اور 171 کے تحت مقدمات کا اندراج کیا جائے گا کیوں کہ نمبر پلیٹس میں کوئی بھی غیرقانونی ردو بدل سنگین جرم ہے۔

حکام کی جانب سے خبردار کیا گیا کہ شہری اپنی گاڑیوں پر صرف اصل اور درست نمبرپلیٹس لگائیں، کیوں کہ سیف سٹی کا جدید اے آئی سسٹم ہر خلاف ورزی کی فوری نشاندی کرتا ہے۔