فواد چودھری کی عبوری ضمانت میں 4 جنوری تک توسیع

Dec 12, 2023 | 13:45:PM
فواد چودھری کی عبوری ضمانت میں 4 جنوری تک توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے فواد چودھری کی عبوری ضمانت میں 4 جنوری تک توسیع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سابق وفاقی وزیر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس کی سماعت کی، فواد چودھری کی جانب  سے  ان کے بھائی ایڈووکیٹ فیصل چودھری  عدالت میں پیش ہوئے اور فواد چودھری کی حاضری سےا ستثنیٰ کی درخواست دی ساتھ ہی طویل التوا کی درخواست  بھی دائر کی ، عدالت نے سابق وفاقی وزیر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں آئندہ سماعت تک توسیع کر دی ، فواد چودھری کیخلاف کیس کی سماعت 4 جنوری 2024 کو ہو گی ۔

یہ بھی پڑھٰیں :پی ٹی آئی کیساتھ عوام ، بلے کا نشان چھیننے کی کوشش کی تو زیادتی ہو گی ، بیرسٹر گوہر علی خان