ڈی آئی خان:تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 پولیس اہلکار شہید ,12 زخمی

Dec 12, 2023 | 09:46:AM
ڈی آئی خان:تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 پولیس اہلکار شہید ,12 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ساجد بلوچ)ڈی آئی خان میں تھانہ درابن پر دہشتگردوں کے حملے میں5 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن پر دہشتگردوں نے تھانے پر حملہ کیا جس میں حملہ آوروں نے تھانے کے مین گیٹ پربارود سے بھری گاڑی ٹکرائی جس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے سے 5 اہلکار شہید ہو گئے,  دہشتگردوں نے تھانے کے قریب فائرنگ بھی کی جس سے 12 اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے تھانے کے اندر گھسنےکی کوشش کی، بارود سے بھری گاڑی کے حملے میں تھانےکی چھت گرگئی جب کہ اس دوران 3 دہشتگرد بھی مارے گئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے جبکہ تحصیل درابن کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی، درابن اور میں سکیورٹی فورسیسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔