اسلام آباد میں فائرنگ سےسیکیورٹی گارڈ جاں بحق

Aug 12, 2026 | 19:36:PM
 اسلام آباد میں فائرنگ سےسیکیورٹی گارڈ جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں فائر لگنے سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔

واقع تھانہ لوہی بھیر کی حدود پی ڈبلیو ڈی میں پیش آیا،جیولرز شاپ کے باہر ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی گارڈ اپنی ہی گن سے فائر لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ 

پولیس  کے مطابق جاں بحق سیکیورٹی گارڈ کی شناخت محمد احسن عمر 38 سے 40 سال سوہان کا رہائشی تھا،جیولرز پر بطور سکیورٹی گارڈ ڈیوٹی انجام دے رہا تھا،محمد احسن دکان کے سامنے کرسی پر بیٹھا ہوا تھا،اچانک اس کی گن سے فائر ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گولی چہرے سے ہوتی ہوئی سر کے پار نکل گئی،گولی چلنے کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کی مزیدتحقیقات جاری ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں :  بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے ملاقات ہوگئی  ہے؛سلیم مانڈوی والا کا بڑا انکشاف