وفاقی وزیر اطلاعات اعزازی تمغہ کے لیے منتخب

Aug 12, 2025 | 23:16:PM
وفاقی وزیر اطلاعات اعزازی تمغہ کے لیے منتخب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدہ صورتحال کے دوران پاکستان کا مؤقف دنیا بھر میں مؤثر انداز میں پیش کرنے پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن کو ستارہ امتیاز کے اعزاز کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، دونوں شخصیات نے جنگی ماحول میں قومی مؤقف کو عالمی میڈیا کے سامنے پُراعتماد، ذمہ دارانہ اور واضح انداز میں پیش کیا، جس کے باعث ان کی خدمات کو انتہائی اہم اور قابلِ ستائش قرار دیا گیا ہے۔

عطا اللہ تارڑ کی قیادت میں وزارت اطلاعات نے ایک جامع میڈیا حکمت عملی اختیار کی، جب کہ مبشر حسن نے ادارہ جاتی سطح پر اس پیغام کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا۔ ان خدمات کو سراہتے ہوئے افواجِ پاکستان کی جانب سے دونوں ناموں کی ستارہ امتیاز کے لیے سفارش کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ستارہ امتیاز ملک کا تیسرا اعلیٰ ترین سول و عسکری اعزاز ہے، جو پاکستان حکومت ہر سال یومِ پاکستان (23 مارچ) کے موقع پر اُن افراد کو عطا کرتی ہے جنہوں نے نمایاں قومی خدمات سرانجام دی ہوں۔