سٹاک  مارکیٹ میں  ایک اور ریکارڈ ساز دن ، انڈیکس تاریخی بلندی پر پہنچ گیا ، ڈالر سستا

Aug 12, 2025 | 10:21:AM
سٹاک  مارکیٹ میں  ایک اور ریکارڈ ساز دن ، انڈیکس تاریخی بلندی پر پہنچ گیا ، ڈالر سستا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل استحکام کے باعث انڈیکس تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا ، تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ماکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ،کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 727 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ ، 47 ہزار 656 کی سطح پر پہنچ گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن۔۔۔

واضح رہے گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1547 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 46 ہزار 929 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 5 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے ،40 پیسے کا ہو گیا۔