مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار  ، مزید بادل برسنے کی پیشگوئی

Aug 12, 2025 | 09:43:AM
 مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار  ، مزید بادل برسنے کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ، مختلف شہروں میں  بادل برسنے سے موسم خوشگوار  ہوگیا۔

  تفصیلات کے مطابق  ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ،  لاہور میں صبح سویرے بوندا باندی اور بارش  سے موسم خوشگوار ہو گیا ، اسلام آباد اورکراچی میں بادلوں کے ڈیرے،وفاقی دارالحکومت میں صبح کے وقت ہوائیں چلنے سے  شہروں کے چہرے کھل اٹھے ۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق   اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

 راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، لاہور، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، قصور، شیخوپورہ، حافظ آباد اور گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:پاک امریکہ تعلقات، مودی کی پکی چھٹی! فیلڈ مارشل کے دورے، بڑے انکشافات سامنے آگئے

 سوات، دیر، کوہستان، بٹگرام، ہری پور، نوشہرہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے علاقے خضدار، ژوب، موسیٰ خیل اور گر د و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ آزادکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل 13 اگست سے شروع ہو گا، بارشوں کی وجہ سے پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے اضافے کا خدشہ ہے۔