’میں شادی شدہ نہیں ہوں‘علی سیٹھی نے خاموشی توڑ دی

Aug 12, 2023 | 10:27:AM
 معروف گلوکار علی سیٹھی نے اپنے دیرینہ ساتھی سلمان طور سے شادی کی غیر مصدقہ خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف گلوکار علی سیٹھی نے اپنے دیرینہ ساتھی سلمان طور سے شادی کی غیر مصدقہ خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

گلوکار علی سیٹھی کی اپنے دیرینہ ساتھی سلمان طور سے شادی کی غیر مصدقہ خبریں ان دنوں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔ اُن کی شادی کی خبروں نے پاکستانیوں کے دماغ چکرا دیے۔

گلوکار علی سیٹھی کی سلمان طور سے شادی کی قیاس آرائیاں جمعرات کو شروع ہوئیں اور اُنہوں نے پاکستان کی سوشل میڈیا پر جگہ بنائی۔سوشل میڈیا پرعلی سیٹھی اور سلمان طور کی خبریں سامنے آنے کے بعد ان کے کچھ مداحوں نے مایوسی کا اظہار کیا جبکہ بعض نے اس پر بھی مزاح کا پہلو ڈھونڈ نکالا۔ 

تاہم اس حوالے سے علی سیٹھی کا بیان دیتے ہوئے کہنا ہے کہ میں شادی شدہ نہیں ہوں۔ میں نہیں جانتا کہ افواہ کس نے شروع کی لیکن ہو سکتا ہے کہ یہ چیز میری نئی ریلیز کی مارکیٹنگ میں مدد کرے۔ اور اپنی تازہ ترین ریلیز "پانیا" کا لنک چسپاں کیا۔ 

یاد رہے کہ علی سیٹھی، جو اپنی جاندار آواز اور پرجوش موسیقی کے لیے مشہور ہیں، طویل عرصے سے پاکستان کی موسیقی کی صنعت میں ایک نمایاں شخصیت رہے ہیں۔ کلاسیکل میوزک اور عصری عناصر کو بخوبی جوڑنے کی صلاحیت سے مالامال علی سیٹھی کی قابلیت نے انہیں عالمی شہرت بخشی ہے۔ علی سیٹھی سب سے ہٹ گانوں میں ”پسوڑی“ اور ”رنجش ہی سہی“ مداحوں کے پسندیدہ ہیں۔

دوسری طرف، سلمان طور اپنی دلکش پینٹنگز کے لیے مشہور ہیں اور اپنے فن کے ذریعے پیچیدہ جذبات اور کہانیوں کو پیش کرنے کی صلاحیت کیلئے پہچانے جاتے ہیں۔