آئندہ بھی اتحادی حکومت ہی بنے گی، خورشید شاہ کا بڑادعویٰ

Aug 12, 2023 | 01:00:AM
آئندہ بھی اتحادی حکومت ہی بنے گی، خورشید شاہ کا بڑادعویٰ
کیپشن: خورشید شاہ صحافیوں سے گفتگو کرےت ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن ہوئے تو کسی ایک پارٹی کی حکومت نہیں بن سکے گی، آئندہ بھی اتحادی حکومت ہی بنے گی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جہاندیدہ سیاستدان نے وزیراعظم کون ہو گا سے بھی آگے کی بات کر دی، ان کا کہناتھاکہ نگران وزیراعظم سے پتہ چلے گا مستقبل کی سیاست کیا، الیکشن کب ہوں گے،اگر صادق سنجرانی نگران وزیراعظم بنے تو یہ سائن آف فیوچر پالیٹکس ہو گا، شہباز شریف اور راجہ ریاض کو کوشش کرنی چاہئے خود طے کریں، الیکشن کمیشن میں معاملہ نہ جائے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ ٹی وی پر چلنے والے ناموں میں ایک نام ہمارے دیئے پانچ ناموں میں سے نظر آیا،ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں تاخیر ملک کا نقصان ہو گا،الیکشن ہوئے تو کسی ایک پارٹی کی حکومت نہیں بن سکے گی،آئندہ بھی اتحادی حکومت ہی بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ریشم کی بولڈ "باربی لک" ویڈیو ، تنقید کی زد میں آگئیں
پی پی رہنما نے کہاکہ پی ڈی ایم ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑتی ہے تو سب سے زیادہ فائدہ پیپلز پارٹی کو ہو گا، ان کا کہناتھا کہ کسی پر پابندی کے حق میں نہیں لیکن کچھ کیسز عمران خان کی طرح کے ہوتے ہیں، نو مئی واقعات پر عمران کو بخشنا نہیں چاہئے، دل سے تکلیف ہے، کرنل شیر خان کے مجسمے کے ساتھ جو کیا گیا،ہندوستان نے کرنل شیرکیلئے لکھا کہ اسے نشان حیدر دو،ایک سیاسی جماعت کے لڑکوں نے اپنے لیڈر کے مس گائیڈ کرنے پر جو کیا تکلیف دہ ہے۔
خورشید شاہ نے سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کالعدم قرار دینے پر بھی تنقیدکی، ان کا کہناتھا کہ اس ملک کے نظام کی تباہی میں سب سے بڑا ہاتھ عدلیہ کا ہے،پہلے یہ پوزیشن نہیں تھی کہ فیصلے ریاست کو ہٹ کرتے تھے،پہلے جج صاحب آتا ہے، گیلری میں دیکھتا ہے کہ صحافی آئے ہیں یانہیں،یہ فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے جو قومی اسمبلی ختم ہونے پر دیا گیا، لیکن انہیں ابھی بھی شاید پتہ نہیں پارلیمنٹ کا ایک حصہ سینٹ موجود ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ مارشل لا کے دور میں کبھی ترقی نہیں ہوئی، مارشل لادور میں افغان جنگ میں گئے، آج تک اس آگ میں جل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ مہر بانو کی نئی بولڈ ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا