اداکارہ ریشم کی بولڈ "باربی لک" ویڈیو ، تنقید کی زد میں آگئیں

Aug 11, 2023 | 22:33:PM
اداکارہ ریشم کی بولڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رمشا مقصود) پاکستانی فلم انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ اور ماڈل ریشم کا بولڈ "باربی لُک" ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، ریشم کاباربی ٹرینڈ فالو کرنا مداحوں کو کچھ خاص نہ بھایا اور تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

 تفصیلات کے مطابق تقریباً دو دہائیوں تک فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی ریشم کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں انہیں پاکستانی معروف کپڑوں کے برانڈ اقبال حسین کے گلابی رنگ کے بولڈ لباس زیب تن کیے سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرتے دیکھا گیا۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو انکی عمر کی مناسبت سے بولڈلباس پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے۔

مداحوں کا اداکارہ کے لباس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ "کل تک امام حسین کا لنگر بنا رہی تھیں اورآج یہ حال ہے"۔

جب کی صارفین یہ کہتے بھی نظر آئے کہ "اداکارہ ریشم کو اپنی عمر کی مناسبت سے کپڑوں کا انتخاب کرنا چاہیے۔"

واضح رہے کہ اداکارہ ریشم نے فلم انڈسٹری پر راج کرتے ہوئے کئی عظیم پراجیکٹ کیے جن میں ایک"من و سلویٰ" بھی شامل تھا۔