اداکارہ مہر بانو کی نئی بولڈ ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

Aug 11, 2023 | 23:38:PM
اداکارہ مہر بانو کی نئی بولڈ ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رمشا مقصود)پاکستانی معروف اداکارہ مہر بانو سوشل میڈیا پر اپنی بولڈڈانس ویڈیو کے سبب  ایک بار پھر  تنقید کی زد میں آ گئیں۔

تفصیلا ت کے مطابق اداکارہ مہر بانو آئے دن اپنے بولڈ انداز ، ڈانس اور لباس  کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہتی ہیں اور شدید تنقید کا سامنا کرتی ہیں۔

ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو"سمیت کئی ڈراموں میں جلوے بکھیرنے والی مہر بانونے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ مالٹا رنگ کے مغربی لباس  پہنے مہارت کے ساتھ  انگلش گانے پر رقص کرتی  نظر آرہی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Mehar Bano (@meharbano)

تاہم ان کا لباس اور ڈانس صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا اورانہوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا شروع کر دیا، جبکہ کئی صارفین نے کہا کہ یہ جو ویسٹرن کو کاپی کر رہی ہے یہ سمجھتی ہوگی میں بہت کول ہوں لیکن حقیقت یہ ہے کہ تم بے وقوف ہو اور تم اپنی خوبصورت روایات کو بھول گئی ہو جبکہ  مسلمان ہو کر جینے کا طریقہ  بھی بھول گئی ہو۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ ریشم کی بولڈ "باربی لک" ویڈیو ، تنقید کی زد میں آگئیں

ایک اور صارف نے توسخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے ڈانس کے حوالے سے لکھا کہ" خسرے سے بھی برا ڈانس  ہے یہ".

ایک صارف کا کہنا تھا کہ" اللہ معاف کرے کتنی بد صورت لگ رہی ہے۔"

 خیال رہے کہ اداکارہ  مہربانو کی ایسی کئی  ڈانس ویڈیو سامنے آچکی ہیں، اداکارہ نے اپنی ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ میں ڈانس سے محبت کرتی ہوں اور یہ ایک حیران کرنے والا فن ہے۔ اداکارہ کو اپنے ڈانس اور لباس کی وجہ سے ہمیشہ ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Mehar Bano (@meharbano)