پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ کون؟ نام سامنے آ گیا

Aug 12, 2022 | 16:42:PM
فائل فوٹو
کیپشن: وزیر اعلیٰ پنجاب نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو معاون خصوصی مقرر کر دیا، نوٹیفکیشن بھی جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی تعینات کیا گیا ہے،ارسلان خالد وزیر اعلیٰ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے معاون خصوصی ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو معاون خصوصی مقرر کر دیا اور ان کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو بطور معاون خصوصی وزیر اعلیٰٰ پنجاب تنخواہ الاونسز اور سرکاری مراعات بھی دی جائیں گی ۔

واضح رہے کہ ارسلان خالد اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو بھی منظر عام پر آچکی ہے جس میں بشریٰ بی بی ارسلان خالد کو سیاسی مخالفین کو غدار قرار دینے کی مہم کا کہہ رہی ہیں۔