بالی ووڈ فلم 'رن وے 34' کا نیا ٹریلر ریلیز

Apr 12, 2022 | 23:04:PM
بالی ووڈ, فلم, 'رن وے 34', نیا ٹریلر
کیپشن: بالی ووڈ فلم 'رن وے 34' کا نیا ٹریلر (ویڈیو پکچر)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے ہیرو اجے دیوگن کی فلم 'رن وے 34' کا نیا ٹریلر ریلیز ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجے دیوگن کی فلم 'رن وے 34' کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے، اجے دیوگن نے یہ معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ٹریلر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا’’محافظ یا مجرم؟ غیر متوقع طور پرخود کو سنبھالو۔دو آزمودہ کاروں کے درمیان تصادم شروع ہو گیا ہے  #رن وے ۔34 ٹریلر 2 آپ کو پکڑ لے گا‘‘۔فلم 'رن وے۔34' میں اجے دیوگن، امیتابھ بچن اور رکل پریت سنگھ مرکزی کردار میں ہیں۔فلم میں اجے ایک کمرشل پائلٹ کے کردار میں ہیں اور وہ 35000 فٹ کی بلندی پر خراب موسم کے درمیان فلائٹ کے مسافروں کی جان بچا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیاسا کا مستقبل کیا ہو گا ؟ اجے دیوگن نےکھل کر جواب دیدیا