ہر ریٹائرڈجج کو3 پولیس اہلکاروں پرمشتمل سکیورٹی فراہم کی جائے، رجسٹرار سپریم کورٹ کا وزارت داخلہ کو خط

Sep 11, 2025 | 22:39:PM
ہر ریٹائرڈجج کو3 پولیس اہلکاروں پرمشتمل سکیورٹی فراہم کی جائے، رجسٹرار سپریم کورٹ کا وزارت داخلہ کو خط
کیپشن: سپریم کورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)سپریم کورٹ کے  رجسٹرار   نے  چیف  جسٹس  پاکستان کی منظوری  سے  وزارت داخلہ کو  ریٹائرڈ  ججز کی سکیورٹی کے حوالے سے  باضابطہ خط ارسال کیا ہے،  خط میں کہا گیا ہے کہ  ملک کی موجودہ  سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر  ہر  ریٹائرڈ جج کو 3 پولیس اہلکاروں پر مشتمل سکیورٹی فراہم کی جائے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو ججز انتقال کر چکے ہیں ان کی بیواؤں کو بھی 3  پولیس اہلکاروں کی سکیورٹی مہیا کی جائے تاکہ ان کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے۔

 رجسٹرار نے وضاحت کی ہےکہ سکیورٹی  پر مامور اہلکار متعلقہ ڈی پی او کے ماتحت ہوں گے اور  ان کی نگرانی بھی وہی کریں گے۔

خط میں وزارت داخلہ کو ہدایت دی گئی ہےکہ تمام متعلقہ سکیورٹی ایجنسیوں کو فوری طور پر اس سلسلے میں اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی جائے تاکہ کسی بھی قسم کے خدشات کو ختم کیا جا سکے۔

یہ مراسلہ صوبائی چیف سیکرٹریز اور تمام انسپکٹر جنرل پولیس کو بھی ارسال کیا گیا ہے تاکہ ملک بھر میں اس فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ؛ عمان کیخلاف میچ سے قبل کپتان سلمان علی آغا سے متعلق پریشان کن خبر آ گئی