قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا گردن کی تکلیف کا شکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ 2025 میں پاکستان کو اپنے پہلے میچ سے قبل ہی دھچکا پہنچا، قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا گردن کی تکلیف کا شکار ہوگئے۔
پاکستان ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کل ہونے والے پریکٹس سیشن میں گردن کی تکلیف کے باعث زیادہ پریکٹس نہیں کی،ٹیم مینجمنٹ کے مطابق احتیاط کی غرض سے سلمان علی آغا نے پریکٹس میں حصہ نہیں لیا تاہم پرامید ہیں کہ وہ عمان کے خلاف پہلے میچ سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت کم کردی گئی، نئی قیمت کتنی ہے؟جانئے