پی ٹی آئی سینیٹر فلک ناز چترالی بھی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی
کیپشن: سینیٹر فلک ناز چترالی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)پی ٹی آئی سینیٹر فلک ناز چترالی نے بھی سینیٹ کی متعلقہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا.
سینیٹر فلک ناز چترالی نے استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو ارسال کردیا۔فلک ناز چترالی نے بطور ممبر موسمیاتی تبدیلی، اکنامک افیئرز، تعلیم و تربیت کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پارٹی کے تمام سینیٹرز متعلقہ کمیٹیوں سے مستعفی ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:چاہت فتح علی خان کو انگلینڈ میں انڈے پڑ گئے ،ویڈیو بھی سامنے آ گئی