چاہت فتح علی خان کو انگلینڈ میں انڈے پڑ گئے ،ویڈیو بھی سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)متنازع پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان کو انگلینڈ میں انڈے پڑ گئے ،جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی،سوشل میڈیاصارفین نے اس حرکت کی شدید مذمت کی ہے۔
چاہت فتح علی خان کی یہ ویڈیو انگلینڈ کی ہے جہاں ایک سردار جی متنازع پاکستانی گلوکارچاہت فتح علی خان کے ساتھ تصویربنوا رہے ہیں، تصویر بنوانے کے بعد وہ اپنے ساتھی کو چاہت فتح علی خان کے ساتھ تصویربنانے کی دعوت دیتے ہیں۔
اسی دوران ایک شخص بھاگتا ہوا آتا ہے اور ان کے سرپر انڈہ مار کر بھاگ جاتا ہے، چاہت فتح علی خان اس حرکت پر ابھی سنبھل نہیں پاتے کہ پیچھے سے دوسرا شخص ان کے سر پر انڈہ مار کر بھاگ جاتا ہے۔
چاہت فتح علی خان کے ساتھ اس حرکت کی وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔صارفین کاکہناتھا کہ آپ کسی سے اختلاف کر سکتے ہیں لیکن یہ طریقہ ٹھیک نہیں آپ اس کے گانے نہ سنو۔
یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کے شوقین افرادکیلئے خوشخبری